منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکسز کیخلاف تاجر تنظیموں نے 28اگست کو ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر دوست سکیم اور ٹیکسز کیخلاف 28اگست کو ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاشف چوہدری اور اجمل بلوچ نے کہا کہ نام نہاد تاجر دوست سکیم ناقابل عمل ہونے کے باعث مسترد کرتے ہیں لہٰذا تاجر دشمن سکیم کو فی الفور واپس لیا جائے اور دالوں، آٹے سمیت تمام اشیا پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اضافی سیکیورٹی اور ظالمانہ سلیب ختم کیے جائیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ ایف بی آر کے جاری کردہ ایس آر اوجی236اورایچ 236واپس لئے جائیں جبکہ صدر، وزیراعظم سمیت تمام افسران کو مفت بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت تمام مراعات بند کی جائیں۔ سرکاری افسران کو بڑی گاڑیوں کے بجائے کلٹس گاڑیاں دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خور و نوش سمیت اسٹیشنری، پولٹری، ادویات و دیگر پر لگایا گیا جنرل سیلز ٹیکس فی الفور واپس لیا جائے۔ ایکسپورٹ سیکٹر پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، پرائیویٹ تنخواہ دار طبقہ اور تاجروں کے انکم ٹیکس سلیب میں اضافے کو واپس لیا جائے۔

تاجر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ انکم ٹیکس کیلئے آمدن کی چھوٹ کی حد کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھایا جائے، رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت پر لگائے نئے ٹیکسز کو واپس اور گین پیریڈ بحال کیا جائے۔ ایف بی آر کے افسران کو دیئے گئے لامحدود اختیارات کو ختم کیا جائے، معاشی بہتری و استحکام کیلئے سودی معیشت کا خاتمہ کیا جائے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…