جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرحملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید،27زخمی

datetime 14  اگست‬‮  2024 |

جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 4 فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار شہید اور 27 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا اور تیازا کے درمیان موجود چیک پوائنٹ مامی خیل پر دہشت گردوں کی جانب سے آر پی جیز اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا گیا۔

سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو وانا کے جنوبی وزیرستان اسکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا گیا، دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں حوالدار نثار بدا خیل، لانس نائیک رشید منگل، لانس نائیک عرفان اور سپاہی عثمان گجر شامل ہیں۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…