جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان

datetime 9  اگست‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کے لیے 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے جیولن تھرور ارشد ندیم کے لیے سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے ارشد ندیم کے شاندار کھیل پر انہیں مبارکباد دی اور ملک کا نام سر بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں پر انہوں نے اولمپک ریکارڈ بنا ڈالا، اس شاندار کارکردگی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان کے لیے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے پر جیولن تھرور ارشد ندیم کو سندھ حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے میڈل پوڈیم پر آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ قدم رکھا، جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل کیا تھا۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…