منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

24گھنٹوں میں ملک کے اکثرعلاقوں میں شدید بارش کا امکان ،برساتی و ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں سندھ سمیت ملک کے اکثر علاقوں شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے برساتی و ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ہفتے کو سندھ، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی بلوچستان،کشمیر، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سندھ، جنو ب مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونحوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ کیا ہے کہ 3اور 4اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسی خیل اور جعفر آباد میں مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہوائوں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور زیریں سندھ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ملتان(ایئرپورٹ )22، سٹی 18، لیہ21، اسلام آباد گولڑہ 20اور بوکرا میں 5ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…