ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ظہیر کیساتھ مذہب پر کبھی بحث نہیں ہوئی، سوناکشی سنہا

datetime 20  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ظہیر کیساتھ مذہب پر کبھی بحث نہیں ہوئی۔ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی بین المذاہب شادی کو خوبصورت جشن قرار دیا۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ میرے اور ظہیر کے عقائد مختلف ہیں لیکن مختلف مذاہب کے باوجود بھی ہم دونوں بنیادی طور پر ایک جیسے ہی ہیں۔

اداکارہ اور ظہیر اقبال نے کہا کہ ہمارے والدین نے ہمیں اچھا انسان بننا اور خدا پر یقین رکھنا سکھایا ہے، پھر چاہے ہمارا تعلق کسی بھی مذہب یا ذات سے کیوں نہ ہو۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں اور ظہیر شادی سے قبل سات سال تک تعلقات میں رہے لیکن کبھی بھی ہماری بات چیت کا موضوع ہمارے مختلف عقائد نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ہمارے درمیان مذہب کو لیکر کبھی کوئی لڑائی یا بحث نہیں ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری بین المذاہب شادی کی وجہ سے صرف ناقدین کو ہی مسئلہ ہے، اس شادی سے ہماری فیملی تو بہت خوش ہے، لہٰذا اسی وجہ سے ہم تنقید کرنے والوں کو اہمیت نہیں دیتے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…