ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیامیں انقلاب حکومت نہیں عوام کے ذریعے آتے ہیں، مفتی تقی عثمانی

datetime 20  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ دنیا میں انقلاب حکومت نہیں عوام کے ذریعے آتے ہیں۔کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سیاسی سطح پر ہم پر غلامی مسلط ہے، ہم آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتے۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں انقلاب حکومت نہیں عوام کے ذریعے آتے ہیں، ایسی تحریک جو ملک کو غلامی سے نکالے وہ سیاسی سطح پر کامیاب نہیں ہوتی۔انہوںنے کہاکہ ہمارا سیاسی نظام آزاد نہیں غلام ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں عوام کھڑے ہوجائیں توحکومت گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سود کینظام کواللہ نے جنگ قراردیاہے توہم کیسے اس نظام کے تحت ملک کو ترقی دے سکتے ہیں۔ سیاسی سطح پر سودی نظام کے حوالے سے کچھ نہیں ہورہا۔ میری اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک میں اس معاملے پر کمیٹی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری گردن میں طوق ہے کہ یورپی ہونین کوایکسپورٹ کرتے ہیں توہمیں رعایت ملتی ہے۔ یورپی یونین نے جوتھوڑی مراعات دی ہوئی ہیں اس کے بدلے میں شرط رکھی ہیکہ ہم اپنے ملک میں ایل جی بی ٹی کوفروغ دیں۔ پاکستان کامطلب کیاکلمہ تھا لیکن ہم نے کلمے کوبھلادیا ہے۔ پاکستان میں انگریزوں کا نظام قائم کیا ہوا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا سرکاری سطح پرامپورٹ پرپابندی لگائی جاتی ہے توعالمی ادارے رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ تاجر اورعوام فیصلہ کرلیں کہ امپورٹڈ چیزیں استعمال نہیں کرنی ہیں۔ یہ تحریک چلائی جائے کہ غیرضروری درآمدی چیزیں نہیں منگوانا جو مسلمانوں کا گلاٹ کاٹ رہی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…