بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ملک کی نصف سے زائد آبادی کے لکڑی پر کھانا بنانے کا انکشاف

datetime 19  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں ایندھن کے حوالے سے جاری اعدادوشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی لکڑی پر کھانا بناتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی نصف سے زائد آبادی لکڑیاں جلا کر کھانا بناتی ہے اور 52.72 فیصد آبادی کھانا بنانے کے لیے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہے اس حوالے سے بتایا گیا کہ 14لاکھ سے زائد گھروں میں گوبر ایندھن کے طور پر جلایا جاتا ہے جبکہ 45 ہزار گھرانے کھانا بنانے کے لیے مٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 42.03 فیصد گھرانوں کو کھانا بنانے کے لیے گیس میسر ہے جبکہ دیگر ذرائع سے 3 لاکھ 92 ہزار گھرانے کھانا بناتے ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک کی صرف 6.38 فیصد آبادی فلٹریشن پلانٹ کا پانی پیتی ہے اور 1.47فیصد آبادی بوتل کا پانی استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 46.07 فیصد آبادی پینے کے لیے موٹر پمپ استعمال کرتی ہے اور 4.13فیصد آبادی پینے کے لیے کنویں کا پانی استعمال کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…