ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

9 مئی مقدمات،شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت 9ملزمان پر فرد جرم عائد

datetime 15  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) 9مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ سمیت 9ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں فاضل جج خالد ارشد نے ملزمان شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 9ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا ۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا اور دیگر ملزمان عدالت یں پیش ہوئے۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کررکھا تھا۔شاہ محمود قریشی و دیگر پر تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت دیگر مقدمات ہیں۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9مئی کے 4 مقدمات پر پراسیکیوشن نے چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی، جس پر عدالت نے چالان طلب کرتے ہوئے 4مقدمات کی جیل سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ۔ اس کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…