سوات (این این آئی)سوات کی تحصیل کبل میں شوہر نے مبینہ طور پر اہلیہ اور 3 بیٹیوں کا غیرت کے نام پر قتل کردیا۔دیولئی کی رہائشی حسن پری نامی خاتون اور ان کی تین بیٹیاں سائیلہ، عاصمہ اور ثانیہ کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کا شوہر سردار علی سعودی عرب میں مقیم ہے اور چند روز قبل گھر آیا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم نے بیرون ملک فرار ہو کر پولیس کو کال پر اطلاع دے کر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ملزم کے مطابق اْس نے بیوی اور بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔