ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

190 ملین پاؤنڈز کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمے میں پرویز خٹک کا بیان قلمبند

datetime 10  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور سابق وزیر زبیدہ جلال عدالت میں پیش نہ ہوئیں، بشریٰ بی بی اور عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کی جانب سے وکلا عثمان ریاض گل اور چوہدری ظہیر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک پرویز خٹک کے بیان کے دوران عمران خان روسٹم پر آگئے، پرویز خٹک کے بیان کے دوران عمران خان مسکراتے رہے۔پرویز خٹک کے بیان کے دوران سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب تو نواز شریف کے فلیٹ بھی پاکستان واپس آنے چاہئیں۔بعد ازاں پرویز خٹک اپنا بیان 15 منٹ میں ریکارڈ کرو کر واپس چلے گئے، بنی گالا اسلام آباد کے پٹواری عباس گوارایا پر جرح بھی مکمل کرلی گئی۔اسی کے ساتھ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 13جولائی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 31 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوگئے ہیں جبکہ 30 پر جرح مکمل کرلی گئی ہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…