منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے’ پی ڈی ایم اے

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔ پنجاب کے بیشتر ڈیژن میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔

طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسمی صورتحال کے ہیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ریسکیو ادارے جولائی کے پہلے ہفتے میں مستعد رہیں ۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام الناس سرکاری ہدایات پر عمل کر کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…