قصور( این این آئی)بدبخت بیٹے کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر ماں نے خود کشی کرلی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ قصور کے نواحی گائوں جبو میل میں پیش آیا جہاں 50 سالہ خاتون نے بیٹے کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر موت کے گلے لگا لیا۔مرنے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ مسرت بی بی کے نام سے ہوئی۔