پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

عید الاضحی پر بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

datetime 13  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عید الاضحی کے موقع پر بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ،عید کے تینوں روز 100فیصد عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا۔سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گل کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالاضحی کے حوالے سے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ اجلاس میں تمام چیف آفیسرز بلدیہ نے بذریعہ زوم لنک شرکت کی ۔ سپیشل سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ عید کے تینوں روز 100فیصد عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا۔انہوں نے چیف آفیسرز بلدیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو نان بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز جلد از جلد تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں تمام لوکل گورنمنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے 35لاکھ سے زائد بیگز تقسیم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے والوں کے خلاف دفعہ 144کا نفاذ ہو گا، جانوروں کی آلائشیں اور باقیات نہروں میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144نافذ ہوگی۔ عید الاضحی کے سلسلے میں صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے،صوبائی کنٹرول روم سے عیدالاضحی کے تمام صفائی آپریشن کی نگرانی ہوگی۔آسیہ گل نے کہا کہ صوبہ بھر میں آلائشیں جمع کرنے کے لیے 5ہزار سے عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں،صوبائی سطح پر 120سے زائد افسران اور ملازمین کنٹرول روم سے صفائی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔چیف آفیسرز متعلقہ حدود میں بہترین انتظامات یقینی بنائیں ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…