منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عیدالاضحی،پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

datetime 13  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عیدالاضحی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے سوا دیگر مقامات پر قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144لگا دی، جس کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبے بھر کے دریائوں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی ہوگی۔ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھینکنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔دفعہ 144کا نفاذ صوبے بھر میں اتوار 23جون تک کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، اس دوران ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…