اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کا اعلان

datetime 12  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے ،پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی،دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے صحافی برادری کو مبارکباد دینے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جمہوریت کی مضبوطی میں ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے جو ہمارے ملک کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی جبکہ سکیم کے تحت دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا دوبارہ آغاز کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…