جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

سونیا حسین کا عمران ہاشمی کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں بالی ووڈ کے رومانوی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سونیا حسین نے اپنے کیریئر سمیت بالی ووڈ فلموں کی پیشکش پر بات کی، اداکارہ نے کہا کہ مجھے ماضی میں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے۔

سونیا حسین نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے اس فلم کی ٹیم سے ملاقاتیں بھی کی تھیں لیکن اسی دوران پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے تو دونوں ممالک کے درمیان شوبز کا کام بند ہوگیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ جس وقت عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تو اْس وقت میری عْمر بھی کم تھی، میں جوان تھی، میرے اوپر فیملی کی طرف سے سختیاں تھیں، شوبز کیریئر کے ساتھ ساتھ میری تعلیم بھی چل رہی تھی تو اسی کم عمری کی وجہ سے میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اْنہوں نے کہا کہ عمران ہاشمی کے علاوہ، مجھے معروف بھارتی اداکار سنتوش کمار کی پرانی فلم کے ریمیک میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔سونیا حسین نے مزید کہا کہ مجھے انگریزی کے مشہور ناول نگار شیکسپیئر کے ناول پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم میں کام کی آفر بھی ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ سونیا حسین نے اپنے انٹرویو میں یہ واضح نہیں کیا کہ اْنہیں عمران ہاشمی کے ساتھ کونسی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…