منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

datetime 16  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شام کے اوقات میں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/ جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ،جیکب آباد 47، سکھر، موہنجو داڑو، پڈعیدن، نواب شاہ، لاڑکانہ اور ڈی جی خان میں 46 رہا۔

لاہور، فیصل آباد، سرگودھا میں 42، ملتان میں 44، کراچی، بنوں40، اسلام آباد، مظفر آباد 39، پشاور 38 جبکہ گلگت اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالٰہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جبکہ پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہے، 15 سے 30 مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے لیکن گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے، ہیٹ ویو کا یہ پہلا اسپیل 2 سے 3 دن جاری رہ سکتا ہے،مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے یہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق تیسری ہیٹ ویو کا خدشہ جون کے پہلے دس دنوں کے دوران ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…