قصور(این این آئی) قصور کے نواح چھانگا مانگا کے جنگل سے جوانسالہ لڑکی کی بوسیدہ نعش برآمد کرلی گئی۔قصور کے نواح چھانگا مانگا کھیت نمبر 5سے جواں سالہ لڑکی کی بوسیدہ نعش برآمد ،32/30سالہ لڑکی کی نعش تقریبا ایک ہفتہ پرانی لگتی ہے ،پولیس ۔
پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعدنعش کو جنگل میں پھینکا گیا ہے ۔لڑکی کی نعش نیم برہنہ ہے متوفی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔پولیس نے موقع پر کرائم سین اور FPSAکی ٹیموں کو طلب کرلیا ۔موقع سے تما م شواہد حاصل کیے جارہے ہیں حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،پولیس تھانہ چھانگا مانگا ۔