بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

غیر قانونی ریلی نکالنے کا کیس: عمران خان، اسد عمر و دیگر ملزمان باعزت بری

datetime 2  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ایک اور ریلیف مل گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ مارگلہ میں درج غیر قانونی ریلی نکالنے کے کیس میں عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان و دیگر شریک تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف درج غیر قانونی ریلی نکالنے کے مقدمے کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکلا سردار مصروف خان اور امنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی، اسد عمر، علی نواز اعوان اور دیگر تمام شریک ملزمان کو بھی مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔واضح رہے کہ اسلام اباد کے تھانہ مارگلہ میں 6 مئی 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں غیر قانونی ریلی نکالنے، کار سرکار پہ مداخلت اور نقص امن پیدا کرنے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

ایف آئی آر کے مطابق جناح ایونیو چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی بانی پی ٹی آئی کی ایما اور سوشل میڈیا پر دیے گئے پیغام کے تحت نکالی گئی، جس کی سربراہی اسد عمر، خرم نواز اور علی نواز اعوان کر رہے تھے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جناح ایونیو مہران گیٹ ایفـ9 پارک کے سامنے پہنچ کر عوام کا راستہ بند کردیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسایا۔

ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھی، لاؤڈ اسپیکر پر آگاہ کرنے کے باوجود شرکا نے روڈ بند کرکے ریلی جاری رکھی، شرکا ریلی نے عمران خان کی ایما پر عوام کا راستہ روک کر نقص امن پیدا کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا تھا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…