منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی خاتون مشرق وسطی کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست میں شامل

datetime 5  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فوربس کی مشرق وسطی کی 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین میں یونی لیور پاکستان کی سابق سی ای او شازیہ سید بھی شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی خاتون شازیہ سید اس وقت شمالی افریقا، عراق اور سعودی عرب میں یونی لیور کے آپریشنز کی جنرل منیجر ہیں اور اس سے قبل 2023 میں مشرق وسطی میں اعلی ترین ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں۔فوربس نے دوسری بار شازیہ سید کو 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید نے یونی لیور پاکستان میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا تھا۔

شازیہ سید نے تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چھڑھتے ہوئے یونی لیور کمپنی کے عالمی سطح پر مارکیٹنگ، سیلز اور جنرل مینجمنٹ کے شعبوں کی سربراہی کی۔علاوہ ازیں شازیہ سید نے پاکستان اور دیگر ممالک میں کاروبار کی متحرک دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی کے لیے نمایاں خدمات بھی انجام دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شازیہ سید نے لکھا کہ وہ فوربس کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ پیشہ ورانہ قیادت کا سفر اپنی اقدار کو نبھاتے ہوئے دلیری سے آگے بڑھانے کی ایک شاندار کامیابی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…