بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مریم نواز کا اچانک گورنمنٹ پائلٹ گرلز سکول کادورہ،طالبات میں گھل مل گئیں

datetime 4  مارچ‬‮  2024 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اچانک گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری گرلز سکول کا دورہ کیا جہاں وہ طالبات میں گھل مل گئیں۔وزیراعلی مریم نواز کینسر ہسپتال سائٹ کا دورہ کرنے کے بعد اچانک وحدت کالونی پہنچیں، انہوں نے بغیر شیڈول گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز سکول کا دورہ کیا۔مریم نواز خاموشی سے جا کر کلاس کی طالبات کے ساتھ بیٹھ گئیں، طالبات نے وزیر اعلی مریم نواز کو اپنے درمیان دیکھ کر حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا، سکول میں آٹھویں کلاس میں اردو کا ٹیسٹ ہو رہا تھا، مریم نواز نے طالبات سے مضمون کے عنوان کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے خالی ریپرز دیکھ کر بچیوں کو کلاس روم صاف رکھنے کی ترغیب دی اور کلاس ٹیچر کو ٹیسٹ اور تدریس کا عمل جاری رکھنے کو کہا، طالبہ کی طرف سے درست جواب دینے پر مریم نواز نے سراہا اور پیار کیا۔

انہوں نے بچیوں سے سکول میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں بھی دریافت کیا، بچیوں نے لائبریری اور لیب میں بہتری لانے کے لئے کہا، بچیوں نے سکول میں تقریبات کرانے کی بھی فرمائش کی۔وزیراعلی نے دہم کلاس کے بورڈ کے ہونے والے امتحانات کے دوران امتحانی مرکز کا بھی دورہ کیا، امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا اور طالبات کو امتحان دیتے دیکھا۔مریم نواز نے 8ویں کلاس کے دوسرے سیکشنز کا بھی دورہ کیا، انہوں نے لائبریری، بیالوجی لیب اور سپورٹس روم کا معائنہ کیا، سٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی، مریم نواز نے بورڈ میں پوزیشن لینے والی کھلاڑی طالبات کے ساتھ فوٹو بنوائی اور انہیں آٹو گراف دیا۔وزیراعلی پنجاب نے سکول سٹاف کے کہنے پر گروپ فوٹو بنوایا اور سکول کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور ہونہار طالبات سے ملاقات اور بات چیت کو خوش کن قرار دیا۔اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید، رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…