ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شادی کے بہانے لڑکیوں کی بیرون ملک اسمگلنگ میں ملوث لڑکی گرفتار

datetime 16  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر پور (این این آئی)شادی کے بہانے لڑکیوں کی بیرون ملک انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی ملزمہ کو آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ پاکستانی نڑاد فرانسیسی شہری ہے جس کا تعلق جہلم سے ہے، ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی، شادی کر کے دلہن کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کر دیتی تھی۔

متاثرہ فیملی کی درخواست پر پولیس نے غیرملکی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ لڑکی کے والد چوہدری رمضان نے کہا کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کے نام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی، نکاح کے بعد بیٹی کا ویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا تو علم ہوا کہ بیٹی کی لڑکی سے شادی ہوئی ہے۔

چوہدری رمضان نے کہا کہ بیٹی پر اس گروہ نے تشدد کیا اور کئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی، فرانس میں بمشکل بیٹی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دوبارہ پاکستان آکر رشتہ تلاش کیا تو پولیس کو اطلاع دے کر گرفتار کرا لیا، میری بیٹی کو واپس پاکستان لایا جائے، کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو، انصاف دلایا جائے۔پولیس نے کہا کہ ملزمہ کو خواتین حوالات میں رکھ کر تفتیش کر رہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…