منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

بیرسٹر گوہر کے گھر جانیوالے ایس ایچ او سمیت 5پولیس افسران معطل

datetime 15  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر جانے والے ایس ایچ او سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 افسران معطل کر دیے گئے۔تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس کے جانے پر انکوائری کے معاملے پر ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ 13جنوری کو پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں سیکٹر ایف سیون ٹو پہنچی تھی تاہم وہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آ گئی تھی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس کے جانے کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملے کی تحقیق کا حکم دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق معزز عدالت نے آئی سی سی پی او کو ذاتی طور پر چئیرمن پی ٹی آئی کی شکایت کو سننے کا کہا، آئی سی سی پی او اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو تحقیق کی یقین دہانی کروائی ہے۔ترجمان کے مطابق آئی سی سی پی او نے کسی بھی پولیس افسر کے قصور وار ہونے پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں طلب کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 5افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے، انکوائری ہو رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…