پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی نظریاتی کے درمیان مبینہ معاہدے کی کاپی سامنے آگئی

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی نظریاتی کے درمیان مبینہ معاہدے کی کاپی سامنے آگئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رئوف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اختراقبال ڈار نے پی ٹی آئی دفتر میں بیٹھ کر باقاعدہ معاہدہ کیا تھا،یقینا اختراقبال ڈار پر دبا ئوہوگا، جیسے پہلے لوگوں پر تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ معاہدہ 30 دسمبر 2023 کو ہوا تھاجس میں لکھا ہے کہ موجودہ حالات میں پری پول دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، بلے کا نشان برقرار رہا تو دونوں جماعتیں بلے کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی۔مبینہ معاہدے کے مطابق اگر بلے کا نشان چھین لیا گیا تو دونوں جماعتیں بلے باز کے نشان پر الیکشن لڑیں گی۔پی ٹی آئی نظریاتی عہدیداران کے لیے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات ضروری ہوں گی، کوئی بھی رکن پی ٹی آئی میں آئے تو نظریاتی ڈی سیٹ کی کارروائی نہیں کرے گی۔مبینہ معاہدے میں لکھا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کا امیدوار ہوگا وہاں پی ٹی آئی نظریاتی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔

مبینہ معاہدے کے تحت پی ٹی آئی نظریاتی 7 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ اختر اقبال ڈار تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہیں تو انہیں شامل کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رئو حسن نے کہا ہے کہ اختراقبال ڈار نے ہمارے دفتر میں بیٹھ کرباقاعدہ معاہدہ کیا تھا، ہمارے پاس معاہد ہ ہے ،معاہدے پر اختراقبال ڈار کے دستخط موجود ہیں،یقینا اختراقبال ڈار پر دبا ئوہوگا،بالکل ویسے ہی جیسے پہلے لوگوں نے پریس کانفرنسز کیں، لیکن ہماری زبانیں بند ہیں، سارا معاشرہ سچ بولنے سے عاری ہوچکا ہے۔ہم نے پلان بی اور پلان سی بنایا تھا، پی ٹی آئی نظریاتی کے ساتھ دو ہفتے پہلے اتحا د ہوا تھا، جس میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد اور کسی کو سپورٹ کرنے کا تھا۔

ان کا پریس کانفرنس کرنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا، جب سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آرہا تھا تو پھر ہمیں حالت مجبوری اپنے امیدواروں کو کہنا پڑا کہ آپ بلے باز کا نشان لے لو، لیکن اس کے بعد اخترڈار سے زبردستی پریس کانفرنس کرائی گئی، ہر ٹکٹ پراخترڈار نے دستخط کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اخترڈار کے ساتھ ہمارے تعلقات تھے، اسی کی بنیاد پر ہم نے معاہدہ کیا، پہلے اخترڈار نے ہم سے سیٹوں کی بھی درخواست کی تھی، لیکن بعد میں چار سیٹوں پر بات ہوئی، ہم نے ان کو چار سیٹیں دیں، انہوںنے کہا تھا پی ٹی آئی مقصد عظیم ہے، اختر ڈار بعد میں اضافی ٹکٹوں سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔ ہمارے پاس معاہد ہ ہے ،ہم واضح ہیں کہ اخترڈار کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ اخترڈار کے ساتھ وہی ہوا جو باقی کے ساتھ ہوا تھا۔ پتا نہیں ہمارے خلاف پریس کانفرنس کا سلسلہ کب ختم ہوگا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…