جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے ہمارے نام سے جعلی انتخابی ٹکٹ جاری کیے’اختر اقبال ڈار

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( نظریاتی )اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ہم نے ٹکٹ جاری نہیں کیے، انہوں نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے،پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کی ٹکٹیں کہاں سے لیں؟،اپنے امیدواروں کو میں نے خود ٹکٹ جاری کئے، 2018 میں جو ٹکٹ جاری کیے تھے وہی اس دفعہ جاری کیے ہیں، الیکشن کمیشن جعلسازی کرنے والوں کو پکڑے ۔ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تھا ، شفافیت کی بات کرتے ہیں لیکن وہاں یدھونس دھاندلی اور پیسے کی سیاست تھی ،چندسالوں میں محسوس کرلیا شفافیت،سچائی نام کی چیزان میں نہیں،دھونس دھاندلی،غنڈہ گردی کوختم کرنے کے لئے پی ٹی آئی نظریاتی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ٹکٹ پر واضح طور پر بلے باز کا نشان موجود ہے، سمجھ سے باہر ہے پی ٹی آئی نے کہاں سے ٹکٹیں ڈرافٹ کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے آرڈر دے دیا ہے کہ کوئی کسی اور پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتا، ہمارا اپنا منشور،اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، سزا اور جزا کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اللہ نے اس لیے ہی سزا اور جزا رکھی ہے کہ سب ٹھیک ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں اپنے اپنے وعدے لے کر عوام میں جا رہی ہیں اس کے باوجود ملک پیچھے کیوں جا رہا ہے، ہر بندہ ملک سے ہجرت کرنا چاہتا ہے، ملک چھوڑنے کی بجائے ووٹ کے ذریعے ان کا احتساب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، اٹھایا نہیں، نہ ہی مجھ پر کوئی دبا ئوہے، ہم نے کئی شہروں سے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں، میری جماعت کے 50 امیدوار ہیں۔چند برسوں میں محسوس کیا کہ شفافیت اور سچائی پی ٹی آئی میں نہیں، صحیح سمت جانے والوں کیلئے پی ٹی آئی نظریاتی بنائی، اقتدار میں آنے والے تینوں پارٹیاں مل کر پاکستان کو لوٹ رہی ہیں۔

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ میرا تحریک انصاف کے کسی بندے سے کوئی رابطہ نہیں، ہم آر اوز کو پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کی فہرست دیں گے۔پارٹی ٹکٹ سے متعلق ہمارا کسی جماعت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا لہٰذاالیکشن کمیشن کا کام ہے کہ جنہوں نے جعلسازی کی ان کو پکڑے۔ اختراقبال ڈار نے کہا کہ آج الیکشن کا دور دورا ہے،تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور،وعدے،دعوے لے کر عوام کے پاس جارہی ہیں،عوام کے وسائل کولوٹتے ہوئے ان کومسائل میں دھکیلنے کی نئی صف بندی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…