ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سازش کرنے والوں پر کوئی کیس نہیں، بے نقاب کرنے والے کو سزا دی جارہی ہے، عمران خان

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سازش کرنے والوں پرکوئی کیس نہیں لیکن جس نے سازش بے نقاب کی اسے سزادی جارہی ہے،نواز شریف نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے، 9مئی کے واقعے کی پوری تحقیقات ہونا چاہئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ اور وڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجزکیوں سامنے نہیں آرہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل نعیم پنجھوتھا نے بتایا کہ عمران خان نے کہاہے کہ مجھے سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کاکہا گیا لیکن میں حقیقی آزادی کیلئے ڈٹ گیا، یہاں بڑے چوروں کو کلین چٹ دیدی جاتی ہے، سازش کرنے والوں پرکوئی کیس نہیں لیکن جس نے سازش کو ایکسپوزکیا اسے سزادی جارہی ہے۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ عون چوہدری گواہ ہے جو ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں انہی کو ہمارے خلاف گواہ بنایا گیا تو ایسی گواہی کی کیا ویلیو ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں اشیا لینے کیلئے جو قانون تھا وہ پورا کیا گیا ہے، جس گاڑی کو توشہ خانہ سے لے ہی نہیں سکتے تھے اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ جان بوجھ کر ایسے مقدمات بنائے گئے ہیں۔نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 12ماہ سے ہماری درخواست ہائیکورٹ میں پینڈنگ ہے،نہ درخواست واپس لینے دی جارہی اورنہ کیس چلنے دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعے کی پوری تحقیقات ہونا چاہئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ اور وڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجزکیو سامنے نہیں آرہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…