جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب میں یکم دسمبر2023 تا 31جنوری 2024 دو ماہ کیلئے تیتر کے قانونی شکار کی اجازت کا اعلان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب میں سپورٹ ہنٹنگ کے فروغ اور کسی مخصوص علاقے کی انواع پر سے ہنٹنگ پریشرسے بچنے کیلئے یکم دسمبر 2023 تا 31جنوری2024 دو ماہ کیلئے تیتر کے قانونی شکار کی اجازت کا اعلان کردیا گیا ۔ اور اس بابت صوبہ کے تمام علاقائی ڈپٹی ڈائریکٹرز وائلڈ لائف کو ایک خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کی مطابق شکار مستند اسلحہ و شوٹنگ لائسنس کے ساتھ محض اتوار والے دن شکار کیلئے اعلان کردہ کھلی تحصیلوں میں کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

شکار کیلئے حسب ذیل علاقے بند ہوں گے۔ تمام اقسام کے پروٹیکٹڈ ایریاز ، تمام پرائیویٹ وائلڈ لائف ریزروز ماسوائے مالک کی اجازت، دفاعی تنصیبات ، بفر زونز، تھل پبلک وائلڈ لائف ریزرو کا علاقہ(گرین ایریاز چھوڑکر)جوکہ راجن پور ، مظفر گڑھ، لیہ ، بھکر اور جھنگ کے اضلاع میں شامل ہیں ۔ شکار کیلئے کالے، بھورے اور سی سی تیتر کی مقررہ حد وائلڈ لائف ایکٹ کے شیڈول ون کے مطابق ہوگی۔ خود کار ہتھیار یا کسی سروس کے زیر استعمال ہتھیار یا ایمونیشن ، مسلح افواج، پولیس یا کسی دیگر فورس کے زیر استعمال گاڑی وغیرہ کے شکار میں استعمال پر ممانعت ہوگی۔ شکار میں مستند گن ڈاگ کے قبضہ لائسنس کیصورت میں استعمال کی اجازت ہوگی، گاڑی میں بیٹھ یا کھڑے ہوکر شکار کی ممانعت ہوگی۔

شکار حسب ذیل کھلی تحصیلوں میں کھیلنے کی اجازت ہوگی جس میںتحصیل گوجر خان، ٹیکسلا ، سوہاوہ، دینہ ، چوا سیدن شاہ، کلر کہار، عیسٰی خیل، قائد آباد، تحصیل بھکر، کلور کوٹ، تحصیل بہاولنگر، منچن آباد، فتح جنگ، حضرو، حسن ابدال، احمد پور شرقیہ ، حاصل پور، جبکہ ضلع فیصل آباد ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، چنیوٹ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات/وزیرآباد، حافظ آباد، نارووال، منڈی بہائوالدین، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ،لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ ، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، لیہ، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، راجن پور کی تمام تحصیلیں شامل ہیں تاہم ضلع رحیم یار خان کی تمام تحصیلیں تیتر کے شکار کیلئے بند ہیں ۔ یاد رہے کہ تیتر کے شکار کے اس خصوصی مراسلے کی کاپی پاکستان رینجرز پنجاب ، تمام ڈویژنل کمشنرز، تمام ڈی آئی جیز، اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…