لاہور( این این آئی)صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی تکنیکی معاونت کے ساتھ حکومت پنجاب نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال ملتان میں اینٹی ریپ کرائسز سیل قائم کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی ریپ کرائسز سیل امریکی مالی امداد سے چلنے والے تحفظ پروگرام کا حصہ ہے جو جنسی تشدد سے نمٹنے، متاثرین کی صحت، انصاف حاصل کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے ہے۔یہ سیل ایک اہم وسائل کے مرکز کے طور پر کام کرتے ہوئے متاثرین کو طبی اور نفسیاتی مدد، قانونی امداد اور مشاورت سمیت متعدد خدمات فرہم کرے گا، اے آر سی سی مناسب سیکیورٹی کے ساتھ 24 گھنٹے کام کرے گا۔