منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے رہیں گے’پرویز الٰہی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔کمرہ عدالت میں کورٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ دو لاڈلے قوم پر مسلط کر دیے گئے ہیں، لاڈلے اپنی رنگ بازی سے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، شہبازشریف اینڈ کمپنی نے 16 ماہ میں عوام کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا۔

ان کو نظر آ گیا ہے کہ پنجاب میں اب ان کو کوئی ووٹ نہیں ڈالے گا، عوام میں پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر اب شریفوں نے دوسرے صوبوں کا رخ کر لیا ہے، شریف برادران جہاں بھی چلے جائیں عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں کب تک شریف برادران کی سہولت کاری کریں گی، نوازشریف نے تو بلوچوں کی بھی عزت نہ رکھی، ان کی دی پگڑی اور چادر سر پر رکھنا بھی گوارا نہ کی، بلوچ سرداروں کی اکثریت نے بھی دونوں لاڈلوں کو مسترد کر دیا۔سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے الیکشن کی تاریخ خود دی ہے، ہمیں یقین ہے کہ اب الیکشن ہو جائیں گے، انشا اللہ یہ الیکشن صاف، شفاف ہو گا، عوام شریف برادران کو دھاندلی نہیں کرنے دی گی اور بیلٹ باکس کی خود حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیس جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، اسی لیے تمام کیسوں میں ہمارا اللہ وارث ہے، خدا کی قسم مجھے آج تک کسے نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، عمران خان میرے ساتھ والے سیل میں ہیں، آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پریں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی، مسلم لیگ (ن) کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کے لیے بندے نہیں ہیں، ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، کھڑے رہیں گے الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے، اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…