جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے گریڈنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے گریڈنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کی جانب سے ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔نئے گریڈنگ سسٹم میں 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم ہوگا جس میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس، بی، سی، ڈی، ای اور یو گریڈ ہوں گے۔پچھلا سسٹم گریڈز کے سات پوائنٹس پر بنایا گیا تھا جس میں اے مانئس ون، اے، بی، سی، ڈی، ای اور ایف گریڈ شامل تھے۔

آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ اس نئے گریڈ سسٹم سے طلباء ، والدین اور تعلیمی اداروں میں نمبر لینے کی دوڑ کم ہوگی اور اس نئے دس پوائنٹس گریڈنگ سکیم کے تحت امیدواراں کو مزید پرکھا جائے گا۔ اس بارے میں آئی بی سی سی کے چیئرمین غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے گریڈنگ سسٹم کا مقصد طلباء کو نمبر لینے کی دوڑ سے روکنا اور انہیں بہتر تعلیم دینا ہے۔خیال رہے کہ آئی بی سی سی کے مطابق 9 ویں اور 11 ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج 2024 میں نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…