اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مختلف پارٹیوں کے رہنمائوں نے اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد( این این آئی)مختلف پارٹیوں کے رہنمائوں نے اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا، پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر و ڈپٹی میئر حیدرآباد صغیر احمد قریشی اور سینئر نائب صدر اظہر سیال کی ہدایت پر پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی نے الیکشن مہم کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کر کے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اس ملک پاکستان کی ترقی،

عوام کی خوشحالی، تمام قوموں کو متحد کرکے پیار اور امن و آشنی کی سوچ کا پیغام لے کر مختلف پارٹیوں کے مقامی سربراہان سے ملاقاتیں کر کے مذاکرات کے ذریعے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے، یونٹ نمبر 5 لطیف آباد حیدرآباد میں پاک سر زمین پارٹی کے سابق ذمہ دار انتظار راجپوت کے آفس میں ایم کیو ایم پاکستان، پی ٹی آئی، پاک سر زمین پارٹی، سنی تحریک اور سماجی تنظیم کے مقامی ذمہ داروں سے ملاقاتیں کی گئیں،

کامیاب مذاکرات کے بعد وہ اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر آمادہ ہوئے جس کے بعد انہیں پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی کی رہائش گاہ لایا گیا جہاں پر انہوں نے ضلعی صدر صغیر احمد قریشی اور سینئر نائب صدر اظہر علی سیال پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے غیرمشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا، پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی، سینئر نائب صدر اظہر علی سیال اور پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی نے نئی شمولیت اختیار کرنے والے نوید صدیقی، انتظار راجپوت، شاہد خان لالا، بابر سولنگی، اصغر قریشی، سید امتیاز علی شاہ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…