اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

فٹنس سر ٹیفکیٹ ، روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹروے ہائی ویز پرداخلے پر پابندی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کا سموگ میں کمی کے لئے ماحول دوست اقدام اٹھا لیا ،فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹروے اور ہائی ویز پرداخلے پر پابندی ہوگی۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان آج معاہدہ طے پاگیا۔ وزیر اعلی آفس میں محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت پنجاب اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔

ایکسل لوڈ رجیم پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، زائد وزن والے ٹرالرکسی بھی صورت موٹروے اور ہائی ویز داخل نہیں ہونگے۔ معاہدے کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور موٹروے پولیس کے درمیان وہیکلز فٹنس اور روٹ پرمٹ کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ ہوگا اورمحکمہ ٹرانسپورٹ اور موٹروے پولیس انفارمیشن کے تبادلے اور قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کریں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ اورموٹروے پولیس کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک کار کو فروغ دیا جائے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ (پلاننگ)اور ڈی آئی جی (آئی ٹی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مفاہمت کی یاداشت کی پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ یقینا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاں کو فری رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی اورفری رجسٹریشن کی مدت گزرنے کے بعد غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاں کو روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کے وسط میں ٹراما سنٹر کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت اس ضمن میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کے تعاون سے ٹراما سنٹر بنانے کے لئے تیار ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنایا جارہا ہے اورصوبے کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتوں کے لئے کوشاں ہیں۔

آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ شعبہ کی آٹو میشن کے لئے انقلابی اقدام کیے ہیں۔ پنجاب حکومت کے آٹو میشن کے اقدامات دیگر صوبوں کے لئے بھی قابل تقلید ہیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سٹیشن قائم کیے جارہے ہیں۔ لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے ضروری امور طے کر لیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس،ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس(سنٹرل ریجن)،ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی نیشنل ہائی وے،ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل ون،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ٹرانسپورٹ،منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،سی ای او پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…