اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، بھائی کیلئے کھڑی ہیں،علیمہ خان

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوں یا باہر وہ ٹاپ کے لیڈر ہیں، فیصلے بھی وہی کریں گے، ہم بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، اپنے بھائی کیلئے کھڑی ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عدالت جانے کی اجازت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں، اوپن ٹرائل ہوگا تو سارا پاکستان دیکھے گا کہ سائفر میں کیا ہو رہا ہے، پاکستان کے لوگوں کے خلاف سازش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو سازش کے بارے میں بتایا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں اور جنہوں نے سازش کی وہ باہر ہیں، سابق وزیر اعظم کو جیل سے نہیں نکالنا، اسی لیے ٹرائل چل رہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے انہیں دیکھا، سابق وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ الیکشن تک مجھے جیل سے باہر نہیں نکالیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ ٹرائل کیسے چلائیں گے، جو ہو رہا ہے وہ مذاق ہے، پہلے بتایا جائے یہ 190 ملیں پاؤنڈ کہاں ہیں؟، سابق وزیراعظم نے جج کے سامنے کہا کہ این سی اے نے پکڑا کہ 20 ملین والی پراپرٹی 50 ملین میں کیسے خرید لی گئی؟، وہ پراپرٹی حسین نواز کی تھی۔

انہوںنے کہاکہ کیا کسی نے دیکھا کہ جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں انصاف ملا ہو؟، اس کی عدالت میں تو کیس لگنا ہی نہیں چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ اب ان کی پارٹی اصلی پارٹی ہے، کوئی بلیک میل، کوئی مجبوری اور کوئی کمزوری میں ہار جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وکلا نے ساتھ دیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…