جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاوّل جمعرات 16 نومبر کو ہوگی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمادی الاوّل 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاوّل جمعرات 16 نومبر کو ہوگی۔جمادی الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ یکم جمادی الاوّل 1445 ہجری جمعرات 16 نومبر کو ہوگی۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی ممبران سمیت محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے موجود تھے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس میں افواج پاکستان کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔ انہوںنے کہاکہ خودکش حملوں اور دہشت گردی کیخلاف 10ہزار سے زائد علماء نے فتویٰ دیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسرائیل نے دہشت گردی کی انتہا کردی، وہ فلسطینیوں پر بدترین ظلم ڈھا رہا ہے، غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بھی فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا، اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، اللّٰہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کی مدد فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…