اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے، ڈاکٹر جہانزیب خان

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری سے متعلق مختلف ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی سے متعلق کئی سوالات اٹھائے، آئی ایم ایف نے سرمایہ کاری میں شفافیت اور احتساب کا پہلو مدنظر رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سرمایہ کاری میں ترجیحی رعایت یا سلوک نہ بھرتنیکا بھی مشورہ دیا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کام سے مطمئن ہے۔ ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے صاحب ثروت اور امیر طبقے سے ٹیکس وصولی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں نجی سرمایہ کاری آنے میں وقت لگ سکتا ہے، ایس آئی ایف سی فورم نجکاری میں تیزی لانے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے، چین سی پیک منصوبے پر پوری طرح کاربند ہے، یہ 2030 تک کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی طرف سے سی پیک کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں۔ بعض پاور پلانٹس اور ملتان سکھر موٹر وے کی ادائیگیاں ابھی تک زیر التواء ہیں۔ ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ بین الاقومی ماہرین سے ریکوڈک کے حصص کی قیمت مقرر کروالی ہے۔ ماہرین نے ریکوڈک کے حصص کی قیمت 0.87 سے ایک ڈالر مقرر کی ہے، اتنے حصص فروخت کرنے ہیں کہ حکومت پاکستان کا حصہ زیادہ رہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ریکوڈک میں سعودی سرمایہ کاری ہو۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…