اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

11ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے 11 ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔اس تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا 3 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ بحال رکھا۔فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملزم نے شیر خوار بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والدین کسی پر جھوٹا الزام لگانے کے لئے بیٹی کی عزت اور مستقبل دائو پر نہیں لگا سکتے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پراسکیوشن نے بغیر کسی شک کے اپنا کیس ثابت کیا۔ اپیل کنندہ کو سزائے موت کی سزا دینا کافی سخت ہوگا۔ نیگیٹو ڈی این اے رپورٹ اور جرم کے وقت مجرم کی عمر کے سبب سزا میں تخفیف ہوسکتی ہے۔عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس کیس میں سزا میں تخفیف کرنے والے حالات موجود ہیں۔ قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق سزا سناتے وقت شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کی موت کی سزا کو ختم کر کے اسے عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ مجرم محمد رفیق کے خلاف تھانہ صدر قصور میں 2019ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…