اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہو گئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان بیرون ملک ( کینیڈا ) میں سلپ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگئے جن میں خالد محمود اورفداحسین شاہ شامل ہیں، دونوں کیبن کریوپاکستان سے ٹورنٹو فلائٹ پی کے 772 پر روانہ ہوئے تھے۔کینیڈا سے واپسی پردونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے، مذکورہ پرواز دونوں افراد کو چھوڑ کر واپس آئی، فدا حسین شاہ کا پرسنل اسٹاف نمبر 61277 اور خالد محمود کا پرسنل اسٹاف نمبر 60744 ہے۔پی آئی اے کے متعدد فضائی میزبان پہلے بھی بیرون ممالک پروازوں سے سلپ ہو چکے ہیں،

سلپ ہونے والے فضائی میزبانوں میں خواتین ایئر ہوسٹس اور مرد کیبن کریو شامل ہیں۔دونوں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جس میں ملازمت سے برطرفی کے علاوہ واجبات کی ضبطگی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…