جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کے تمام پیڈسٹیرین برجز کا ٹھیکا صرف دو افراد کو دیئے جانے کا انکشاف

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہر قائد کے 100 سے زائد پیڈسٹیرین برجز کا ٹھیکا صرف دو افراد کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی میں پیڈسٹیرین برج کی خراب حالت کی وجہ سامنے آگئی، بلدیہ عظمی کراچی نے شہر کے تمام پیڈسٹیرین برجز ٹھیکے پر دے رکھے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیڈسٹیرین برجز کی تعداد 120 بتائی جاتی ہے جنہیں 3 کیٹکریز میں تقسیم کیا گیا ہے، کے ایم سی کے مطابق برج حاصل کرنے کے لیے پرچی چاہئے ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شارع فیصل کے پیڈسٹیرین برجز سب سے مہنگے داموں میں ٹھیکے دیے جاتے ہیں، دوسرے نمبر یونیورسٹی روڈ جب کہ تیسرے نمبر پر ضلع وسطی کے برج آتے ہیں۔میئر کراچی کیمطابق ایڈورٹائزر ہی برج کی مرمت کا ذمہ دار ہے جب کہ ذرائع نے بتایا کہ کے ایم سی نے پیڈسٹیرین برجز ٹان میونسپل کمشنر کو ٹھیکے پر دیے ہوئے ہیں اور بلدیہ عظمی کراچی کا ایم یو سی ٹی ڈیپارٹمنٹ برائے نام کام کرتا ہے۔

ایڈورٹائزرز نے کہا کہ پورے کراچی میں برجز صرف 2 احمد اور شرجیل نامی افراد شخص کے پاس ہیں، کے ایم سی کے موجود افسران کسی اور کو یہ برجز نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی بولی بھی نہیں ہوتی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پورے سال کے چالان کی مد میں رقم بھی کے ایم سی خزانے میں نہیں جا رہی جب کہ 3 ماہ کی قیمت ادا کر کے پورے سال کا ٹھیکا دے دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…