مظفر آباد (این این آئی)وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر گزشتہ روز پڑنے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ہر طرف ٹھنڈی اور یخ بستہ ہواوں کا راج ہے۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر گزشتہ روز پڑنے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، سیاحتی مقام شاردہ،سرگن،اڑنگ کیل، شونٹھراورتاوبٹ میں سیاحوں کی آمدورفعت عارضی طورپربند کردی گئی، رتی گلی پتلیاں اور بابون کی لنک سڑکیں بھی بند ہیں۔
نیلم کے میں شدید سردی کی وجہ سے سیاحوں کی آمد عارضی طور پر بند ہوگئی، وادی میں انٹر نیٹ سروس اور موبائل سروس کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، مرکزی شاہرائے نیلم رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں۔وادی نیلم کے علاقہ تابٹ میں سب سیذیادہ سردی درجہ حرارت آج صبح منفی 5 ریکارڈ کیا گیا،مظفرآباد میں 11 راولاکوٹ میں 8 باغ 11 ریکارڈ کیا گیا۔ہٹیاں بالا 11وادی لیپہ میں 4 فارور کہوٹہ 8 درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر میں اگلے آٹھ دن موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔