بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس (ر) ارشد حسین نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر، حکم نامہ جاری

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا حکم نامہ جاری کردیا، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ آرٹیکل 224 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ مقرر ہوگئے۔حکم نامے کے مطابق محمود خان اور اکرم درانی نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا۔

وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو بلایا گیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ اعظم خان کے انتقال کے باعث نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر ضروری ہے۔یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقرری کے معاملے پر اکرم درانی نے کہا تھا کہ صوبے میں سیاسی بحران ہے، آج ہی نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا مسئلہ حل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متوقع نام سیاست دان اور بیوروکریٹ کے ہوسکتے ہیں، کوئی اعظم خان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکا، ان کا چناؤ اس لیے کیا تھا کہ وہ نیک انسان تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…