اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سٹیزنز پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 41 لاکھ 67 ہزار سے متجاوز

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سٹیزنز پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 41 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی،پانچ سال کے دوران سٹیزنز پورٹل پر 54 لاکھ 4 ہزار 589 شکایات درج کرائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزنز پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 41 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، وفاقی وزارتوں اور اداروں کیخلاف 27لاکھ 48ہزار 186شکایات درج کرائی گئیں،پورٹل پر پانچ سال کے دوران 54لاکھ 4ہزار 589شکایات درج کرائی گئیں۔

اعداد وشمار کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے 2لاکھ 63 ہزار 169،غیر ملکیوں کی 16 ہزار 932 شکایات کیں، پنجاب حکومت کے خلاف 17 لاکھ 19 ہزار 137 شکایات سٹیزن پورٹل کو موصول ہوگئے، کے پی 5 لاکھ 47ہزار، سندھ حکومت کے خلاف 3 لاکھ 17 ہزار 296 شکایتیں موصول ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 8 لاکھ 10 ہزار شکایات طلبا کی جانب سے درج کرائی گئیں، کاروباری افراد نے 6 لاکھ 56 ہزار 411 شکایت پورٹل پر درج کرائیں، سول سروس افسران اور ملازمین کی جانب سے بھی 4 لاکھ 82 ہزار شکایات درج کیں گئیں۔

پورٹل پر انجینئرز نے 5لاکھ 5ہزار، اساتذہ نے 6لاکھ 84 ہزار شکایتیں کیں، سماجی کارکنوں نے 3لاکھ 14 ہزار،خواتین نے 3 لاکھ 71ہز264 شکایات درج کرائی۔ پورٹل پر شکایات کے ازالے کی شرح 98 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سوئی نادرن، میپکو اور بی آئی ایس پی کے خلاف شکایات آئیں جبکہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے خلاف سب سے زیادہ شکایات آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…