اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مری ، نتھیا گلی میں برفباری ،مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری (این این آئی)ضلعی انتظامیہ مری نے سیاحوں کیلئے موسمیاتی اور سفری احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں سیاحوں کو موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سیاح مری اور دیگر شمالی علاقوں میں سفر پر جانے سے قبل موسمی صور تحال سے آگاہ رہیں،کھانے پینے کا ضروری سامان ، ادویات اور پانی ساتھ رکھیں، سیاح گرم کپڑوں کا استعمال یقینی بنائیں، سفر میں جانے سے پہلے گاڑی کو مکمل طور پر چیک کریں، فیول ٹینک فل کروا لیں۔

برف باری سیزن کے دوران مری میں داخل ہونے والے سیاح حفاظتی ، احتیاطی تدابیر کے طور پر پر انے ٹائز استعمال نہ کریں، ٹائروں میں ہوا کم سے کم رکھیں، برف باری کے دوران ٹائروں کے اوپر چین چڑھائیں تاکہ گاڑی سلپ ہونے سے بچ سکے ۔رپورٹ کے مطابق ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے گاڑی میں ضروری سامان رکھیں،گاڑی سلپ ہونے کی صورت میں بریک کا استعمال کم سے کم کریں۔دوران برف باری گاڑی ہمیشہ ہلکے گیئر میں چلائیں اور محفوظ سفر کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ٹریفک عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔

سیاح گاڑی سنگل لائن میں چلائیں اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، گاڑی سڑک پر رو کنا اور فوٹو گرافی کرنا سخت منع ہے اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ایکسپریس وے پر ہر قسم کی مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ریسکو 1122 پر رابطہ کریں۔ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے مری میں سیاحوں کی رہنمائی ، مدد کے لیے مختلف مقامات پر 13 سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…