اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اوباشوں نے ساتھیوں کیساتھ مل کر ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور کے علاقہ کاہنہ عیسی نگر میں دو اوباش نوجوانوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 21سالہ ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ایک خاتون سمیت 2 نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ،کاہنہ پولیس نے خاتون سمیت تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ کاہنہ عیسی نگر میں محلے کے دو اوباش نوجوانوں 21سالہ ذہنی معذور لڑکی کو خاتون کی معاونت کے ساتھ گھر لے جا کر مبینہ زیادتی کرتے رہے جس کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کر لیا گیا ایف آئی آر متن کے مطابق عیسی نگر کی رہائشی کاجل نامی خاتون ذہنی معذور لڑکی آنچل کو ورغلا کر اپنے گھر لے جاتی جہاں اس کا دیور اشفاق اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے تین روز قبل لڑکی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور اسے چیک اپ کرونے کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی جس پر اس کے بھائی اقبال نے تھانہ کاہنہ میں محلے کی ایک خاتون سمیت 2نامزد ملزمان کے خلاف درخواست دی جس کا مقدمہ لڑکی کے بھائی اقبال کی مدعیت میں خاتون کاجل بی بی،اشفاق اس کے دوست اظہر اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف زیادتی کے دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر افضل ڈوگر نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد خاتون کاجل کو دو روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا جو اس مکروہ دھندے میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتی رہی اور اس کی نشاندہی پر گزشتہ روز دونوں مرکزی ملزمان اشفاق اور اس کے دوست اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…