اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چیف جسٹس کا مقدمات کو طوالت دینے پر برہمی کااظہار،درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مقدمات کو طوالت دینے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ التواء کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ مقدمات کو جان بوجھ کر دیر تک چلانا وطیرہ بن گیا ہے، اس طریقے سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ سالہا سال تک لوگوں کو انکے حق سے محروم کیا جاتا ہے، سارے عدالتی نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آہستہ آہستہ تمام معاملات کو بہتر کرینگے، 14 سال تک اس کیس کو طوالت دی گئی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ درخواست گزار طویل عرصے تک زمین پر قابض رہا۔ انہوںنے کہاکہ من گھڑت درخواستوں کے زریعے عدالتوں کا وقت ضائع کیا جاتاہے۔عدالت نے کیس کو خارج کرتے ہوئے 10لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا،درخواست گزار جاوید حمید نے زمین ملکیت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…