اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جنرل (ر)فیض نے مجھے جیل بھیجا وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا، علیم خان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا(این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر)فیض حمید نے مجھے جیل بھیجا وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا، عمران خان جو کہتے تھے سب کو رلائوں گا آج خود جیل میں بیٹھے رو رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)علیم خان نے کہا کہ ہم سب ایک جماعت میں 2011 میں شامل ہوئے، جہانگیر ترین علاج کے بعد گھر نہیں گئے سیدھا اسلام آباد دھرنے میں پہنچے، ہم نے نئے پاکستان کے لیے بھرپور کوشش کی اور جو ممکن تھا ہم نے کیا ایک فیصد کمی نہیں چھوڑی، کوشش کی کہ یہ ملک خوشحال ملک بن جائے۔

اعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کو جب موقع ملا اس نے ہمارے خلاف کارروائی ضرور کی، عامر کیانی کے پیچھے نیب کو لگا دیا، جہانگیر خان کی خواتین کے خلاف پرچے کرادئیے، ہم نے کبھی اپنی ماں بہن کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا، ہم مردانگی کے ساتھ سیاست کرتے ہیں لیکن انہوں ںے میری بیٹی پر دو پرچے کٹوائے، کوئی اتنا گھٹیا بھی ہوسکتا ہے؟انہوںنے کہاکہ ہمیں سکھاتا تھا مدینہ کی ریاست اور حال یہ تھا کہ گھر میں تجوری میں پیسے آرہے تھے، تجوری گھر والی کے پاس تھی، فرح گوگی، بزدار پیسے بھیج رہے تھے کوئی ایسا گھر جس میں پیسے آرہے ہیں آپ کو پتا ہی نہ ہو؟

گھر میں تجوری بھری جارہی تھی، آپ نہیں بولے کیوں کہ آپ اس کرپشن میں شامل تھے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید نے مجھے جیل کے اندر کرایا کیونکہ وہ آرمی چیف بننا چاہ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو اللہ کا نظام ہے وہ ہوتا ہے، عمران خان جو کہتا تھا رلائوں گا سب کو، آج بیٹھے رو رہے ہیں اور جیل سے مطالبہ کررہے ہیں دیسی مرغی دے دو، آپ جیل میں ہیں جہاں آپ لوگوں کو بھیجتے تھے اب اگر رو رہے ہیں تو یہ اللہ کا نظام ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…