بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلع ناظم نوشہرہ ڈاکٹر داود خٹک نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلع ناظم نوشہرہ ڈاکٹر داود خٹک نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور کہاہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا کافی عرصے سے خواہشمند تھا مگر اپنے مدمقابل پرویز خٹک کی وجہ سے شمولیت اختیار نہیں کر سکا،چیئرمین پی ٹی آئی کے نظریئے کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ڈاکٹر داود خٹک نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مرورت ایڈووکیٹ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے جمیعت علمائے اسلام کے سابق ضلع ناظم ڈاکٹر داود خٹک نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے نظریئے سے کافی عرصے سے متاثر تھا مگر اپنے مخالف پرویز خٹک کی پارٹی میں موجودگی کے باعث پی ٹی آئی کا حصہ نہ بن سکا،اب چونکہ پرویز خٹک پارٹی چھوڑ کر جا چکے ہیں اسلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں حالانکہ یہ وہ وقت ہے جب لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں،

انہوں نے سوال کیا کہ جب میاں محمد نواز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول مل چکا ہے تو پھر انتخابات کا ڈھونگ رچا کر قوم کے اربوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل راہنما شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر داود خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان مزید بد امنی کا متحمل نہیں ہو سکتا، 09 مئی کے نام پر پی ٹی آئی کو سانس لینے کی بھی اجازت نہیں ہے،

16 ماہ میں اسلحہ لائسنس اسکینڈل ہوا ہیجس میں پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے11 ہزارسے زائد کلاشنکوف لائسنس بانٹے گئے ہیں،عرفان نامی مشکوک شخص کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف عدت کے دوران نکاح کا جھوٹا اور بے بنیاد کیس دفائر کیا گیا ہے،اب خاور مانیکاکو گرفتار کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بیان دینے کا دباو دالا جا رہا ہے،پی ٹی آئی افغان شہریوں کے زبردستی انخلا کی شدید مذمت کرتی ہے، خیبر پختونخوا میں ورکرز کنونشن کرنے جا رہے ہیں،جسکے بعد جلسیبھی شروع کرینگے،پیر کو ملکی سیاست کا بڑا نام پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…