منگل‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے بحریہ ٹائون کراچی کے زیر قبضہ زمین سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے بحریہ ٹائون کراچی کے زیر قبضہ زمین سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کوسپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بحریہ ٹائون کراچی عملدرآمد کیس کی سماعت کی جس کے دوران ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ملک ریاض کے وکیل سلمان اسلم بٹ عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹائون کی سپریم کورٹ میں جمع رقم کی تفصیلات اور سپریم کورٹ کے اکائونٹنٹ کو فوری طور پر طلب کیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن لوگوں کو نوٹسز جاری ہوئے تھے وہ کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ وہ ملک ریاض کی جانب سے پیش ہوئے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ان کے بیٹے اور بیوی کے وکیل کون ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ میں صرف ملک ریاض کی طرف سے نمائندگی کر رہا ہوں۔چیف جسٹس نے وکیل کو موکل سے رابطہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے معلوم کرلیں کیونکہ ایک ہی خاندان کے سب افراد ہیں، ایسا نہ ہو عدالت کوئی حکم جاری کرے اور بعد میں اعتراض آجائے۔سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہر صورت عمل ہوگا، ورنہ عدالت اس کیس کے ذریعے مثال قائم کرے گی جس پر وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ملک کا قانون بالاتر ہوگا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون سے بالاتر ہے؟، جس پر وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے ہیں کہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہو، جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ جذباتی نہ ہوں یہ آپ کا ذاتی کیس نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ 2019 کا فیصلہ ہے، آپ توہین عدالت میں آئے نہ عملدرآمد میں، تو پھر ہم فیصلہ ختم کر کے آپ کو اصل پوزیشن پربحال کر دیتے ہیں، آپ ادائیگی نہ کرنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔وکیل نے جواب دیا کہ میں ادائیگی کے لیے تیار ہوں مگر مجھے زمین تو پوری دیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جونقشہ دکھا رہے ہیں یہ خود کا بنایا ہوا ہے، سرکارکا نقشہ دکھائیں، وکیل نے بتایا کہ میں جو آپ کو نقشہ دکھا رہا ہوں یہ ایم ڈی اے کا منظور شدہ ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ سے قانونی بات پوچھی جائے تو آپ نقشے دکھانا شروع کر دیتے ہیں، یہ بالی یا ہالی ووڈ نہیں کہ اداکاری چلے، آپ قانونی نکتے پر آ ہی نہیں رہے۔بعدازاں،عدالت عظمیٰ کی جانب سے سندھ حکومت سے بحریہ ٹاؤن کے زیر قبضہ زمین سے متعلق رپورٹس طلب کر لی گئیں۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شواہد کے ساتھ رپورٹ دیں جبکہ سندھ حکومت اور ایم ڈی اے زمین کا سروے بھی کرائیں۔حکمنامے میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کا نمائندہ بھی سروے ٹیم کے ہمراہ ہوگا، سروے میں سرکاری زمین پر قبضے کے الزمات کا بھی جائزہ لیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے درخواستگزار محمود اختر نقوی کو بھی سروے ٹیم کا حصہ بنا دیا اور سروے رپورٹ 23 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔حکمنامے میں کہا گیا کہ وکیل مشرق بینک کے مطابق رقم بھیجنے والے کی تفصیل ڈیٹا ملنے پر ہی دی جاسکتی ہے، مشرق بینک متعلقہ معلومات ملنے پر رقم بھیجنے والے کی تفصیلات فراہم کرے،190 ملین پاؤنڈ اور بحریہ ٹاؤن سے متعلق دیگر درخواستیں بھی سنیں گے۔بعدازاں، عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…