اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیر قانونی مقیم افغانیوں کی ملک سے بے دخلی کے خلاف شیما کرمانی نے عدالت سے رجوع کرلیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان میں مقیم غیر قانونی مقیم افغانیوں کی ملک سے بے دخلی کے خلاف شیما کرمانی سمیت دیگر سول سوسائٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے مزید سماعت سے معذرت کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔سارا ملکانی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت نے یکم اکتوبر کو افغان مہاجرین کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا۔جسٹس نعمت اللہ نے استفسار کیا کہ درخواست گزار حکومت کے اس فیصلے سے کیسے متاثر ہے؟سارا ملکانی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مفاد کا مسئلہ ہے افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے بے دخل کیا جارہا ہے۔

جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کی پالیسی اور فیصلے میں عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ ہم کسی بھی صورت ریاست کی پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتے اور جو غیر قانونی پاکستان میں مقیم ہیں انکو بے دخل کیا جا رہا ہے۔ ایڈووکیٹ سارا ملکانی نے موقف دیا کہ افغان مہاجرین کو سننے کا حق نہیں دیا جا رہا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور پاکستان کا قانون شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے پر کوئی پاکستانی سعودی عرب یا کسی بھی ملک میں رہ سکتا ہے؟ویزہ ختم ہونے کے بعد ایک دن بھی کسی ملک میں نہیں رہ سکتے اور پاکستان میں کوئی غیر قانونی طور پر کیسے رہ سکتا ہے؟عدالت نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانون صرف پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور جن آرٹیکلز کا حوالہ دیا جا رہا ہے انکا اطلاق صرف پاکستانیوں پر ہوتا ہے۔ریاست کی کسی پالیسی میں عدالت مداخلت کیسے کر سکتی ہے اور درخواست قابل سماعت ہونے کے لے عدالت کو مطمئن کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے مزید سماعت سے معذرت کرلی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…