اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بارش کے بعد سردی بڑھ گئی، خیبرپختونخوا میں بھی بارش و برفباری کے پیش نظر مراسلہ جاری

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ شہرسمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ خیبرپختونخوا میں بھی بارش اور برفباری کے امکان کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کردی ہیں۔بارش کے باعث امداد چوک، زرغون روڈ، جی پی او چوک میں پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔سرما کے آغاز کی وجہ سے شہرمیں شردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کاامکان ظاہرکیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ تیزبارشوں اور ہواں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئین ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں 2 سے 3سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کرنے کے علاوہ متعلقہ حکام سے بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں کی جانب منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقہ جات جانے والے سیاح اس دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…