بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔راولپنڈی کی مقامی عدالت میں قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنائی۔مجرم محمد جاوید کے خلاف تھانہ رتہ امرال پولیس نے 14 مارچ 2023 کو قرآن مجید کی توہین کا مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے جرم میں مجرموں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔جاوید کو عدالتی ٹرائل کے دوران اپنی صفائی پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا جس کے لیے اْس نے وکلا کی خدمات بھی حاصل کیں تاہم وہ خود کو عدالت کے سامنے بے قصور ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…